سوات کے زلزلہ زدہ گاؤں میںہ17 نومبر تک متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کاعمل مکمل کرلیا جائے گا:وزیر اعظم

 سوات کے زلزلہ زدہ  گاؤں میںہ17 نومبر تک متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کاعمل مکمل کرلیا جائے گا:وزیر اعظم

نواز شریف نے تحصیل بریکوٹ کے زلزلہ متاثرہ گاؤں گگموٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی ۔ متاثرین کے اجتماع سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ زلزلے سے جانی نقصان کم ہوا۔ گھر دوبارہ بن جاتے ہیں لیکن جانے والے واپس نہیں آتے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اور امیر مقام نےبھرپور کردار ادا کیا اور متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی ٹیمیں روانہ کیں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ تین روز میں چیک تقسیم کرنے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔۔امید ہے متاثرین سردی بڑھنے سے پہلے گھروں کو پہنچ جائیں گے ۔وزیر اعظم نے پیرس حملوں پر افسوس اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں فرانس کیساتھ ہے ۔پہلے سوات میں بھی دہشتگردی تھی تاہم کامیاب آپریشن کرکے اس کا صفایا کیا۔دنیا میں دہشتگردی کیخلاف جو کردار ادا کرسکے کریں گے اس موقع پر نواز شریف نے علاقے میں گیس کی فراہمی کی نوید سنائی اور چکدرہ سے کالام تک شاہراہ بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ وزیر اعظم کے ہمرا وزیر اطلاعات پرویز رشید اور گورنر خیبر پی کے مہتاب خان عباسی بھی موجود تھے

Most Popular