شمالی بحیرہ عرب میں پاک نیوی کے جنگی بیڑے سے اینٹی شپ گائیڈڈ میزائل کی فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا

شمالی بحیرہ عرب میں پاک نیوی کے جنگی بیڑے سے اینٹی شپ گائیڈڈ میزائل کی فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جنگی بیڑے کا اینٹی شپ گائیڈِڈ میزائل کی فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران بحری اور فضائی یونٹس سے فائر کیے گئے میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا،،، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائلوں کا کامیاب تجربہ یونٹس کی درست نشانہ لگانے کی صلاحیت اور استعداد کا مظہر ہے۔ اس موقع پر ایڈمرل ذکا اللہ اور سینئیر نیول افسران نے پی این ایس عالمگیر سے اس فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ چیف آف نیول سٹاف نے میزائل فائرنگ کے دوران فلیٹ کی جانب سے پیشہ وارانہ مہارت کے مظاہرے کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں کا ثبوت ہے اور پاکستان مخالف قوتوں کے لیے واضح پیغام ہے۔

Most Popular