مون گارڈن مقدمے میں پاکستان ریلوے فریق نہیں، کالونی کے رہائشیوں کی بے دخلی کے حق میں نہیں ہیں:خواجہ سعد رفیق

مون گارڈن مقدمے میں پاکستان ریلوے فریق نہیں، کالونی کے رہائشیوں کی بے دخلی کے حق میں نہیں ہیں:خواجہ سعد رفیق

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مون گارڈن کی زمین ریلوے نے انیس سو اٹھاسی میں نناوے سال کے لیے لیز پر دی، اس دور میں ریلوے کی زمینوں کی بندر بانٹ ہوئی، ریلوے سے صرف اس جگہ کے کمرشل استعمال کے لیے این او سی حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن اس سارے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا ریلوے میں قلیوں کے نظام کو یکسر تبدیل کر کے پورٹر سٹم لایں گے، ارب پتیوں سے ذیادہ ٹیکس دینے کے باوجود قلیوں کی حالت زار ہے جسے تبدیل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال پہلے چار ماہ میں ساڑھے چھ ارب روپے سے زائد کمائے، ریلوے گرین لائن کے کامیاب تجربے کے بعد مزید کئی ٹرینوں کو ویلیو ایڈیشن کے ساتھ جدید ترین کرے گا

Most Popular