لاہور میں پچھلے کئی ہفتوں سے جاری شدید دھند اور سموگ کی صورتحال کے بعد بادلوں نے شہر کا رخ کر ہی لیا
لاہور میں پچھلے کئی ہفتوں سے جاری شدید دھند اور سموگ کی صورتحال کے بعد بادلوں نے شہر کا رخ کر ہی لیا ، شہر میں صبح سویرے ہی بادل چھا گئے ،، جس کے بعد مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے خنکی میں اضافہ کر دیا ،، درجہ حرارت میں بھی کمی ہوئی ،، جبکہ ہوائیں بھی ٹھنڈی چلنے لگیں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارشوں کا باقاعدہ سسٹم داخل ہو گا ، جس کے بعد اڑتالیس گھنٹے تک بادل برسیں گے،، سردی بڑھے گی ،، جبکہ سموگ اور فوگ کا بھی مکمل خاتمہ ہو گا ،بوندا بادی کے بعد لاہور کی ہواؤں میں سموگ کا کسی حد تک تو خاتمہ ہوا ، تاہم ماہرین کے مطابق مکمل بادل برسنے تک دھند اور سموگ کی کیفیت برقرار رہیگی ، طبی ماہرین نے بھی ایک بار پھر سموگ کے پیش نظر بچوں اور بوڑھوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ،، جبکہ دمے کے مریضوں کو ماسک کے بغیر گھروں سے غیر ضروری نہ نکلنے کا بھی کہا ہے