اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے  وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ عدالت نے نیب کو اسحاق ڈار کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار کب عدالت میں پیش ہوں گے۔ اسحاق ڈار کے ضامن علی قدوسی کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق صحت یابی میں تین سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔ سماعت میں اسحاق کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ بھی عدالت میں جمع نہیں کراوئی جا سکی۔ سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو عدالت نے اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے ضامن کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کے مطابق اسحاق ڈارآئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو ضمانتی مچلکے بھی ضبط کر لیے جائیں گے۔

Most Popular