را نے سی پیک کے خلاف 500 ملین ڈالرز مختص کئے:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات

 را نے سی پیک کے خلاف 500 ملین ڈالرز مختص کئے:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات

جنوبی ایشیاکے علاقائی خدشات پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ بھارت سیکولر سے انتہاء پسند ہندو ملک بن چکاہے، مسئلہ کشمیر بدستور جوہری جنگ کے خطرات کا پیش خیمہ ہے،، کسی بھی قسم کا غلط اندازہ خطرات کا باعث بن سکتا ہے، بھارت پاکستان کے خلاف روایتی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے ،، بھارت سے بہتر تعلقات کا راستے صرف کشمیر سے ہو کرگزرتا ہے،، بھارت آگ کے زریعےجنوبی ایشیا کےامن سے کھیل رہا ہے. جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عدم استحکام خطے کیلئے نقصان دہ ہے،، پاکستان اس عدم استحکام کی بھاری قیمت چکا رہا ہے،افغان سرزمین پر دہشتگردی کے ٹھکانے کلیدی مسائل کا باعث ہیں. چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ بھارت ٹی ٹی پی، بلوچ علیحدگی پسندوں اور را کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کرا رہا ہے، سی پیک کیخلاف بھارتی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ، را نے سی پیک کیخلاف پانچ سو ملیں ڈالرز مختص کر رکھے ہیں. جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون بہا رہا ہے ،،بھارتیفوج کے ہاتھوں ایک ہزار پاکستانی شہری اور تین سو فوجی شہید ہوچکے ہیں

Most Popular