وزیراعظم نے بلوچستان کی ترقی کیلئے دس سالہ پیکج کا اعلان کردیا

وزیراعظم نے بلوچستان کی ترقی کیلئے دس سالہ پیکج کا اعلان کردیا

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت جون دوہزاراٹھارہ میں مدت پوری کرے گی۔انھوں نے کہا حکمرانی آئین وقانون کے مطابق ہوتی ہے اورقانون کی بالادستی قائم رہنی چاہیے۔ وزیراعظم نے بلوچستان کیلئے دس سالہ پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پیکج میں سکول، گیس، بجلی اورصاف پانی کی فراہمی شامل ہوگی. وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گیس،بجلی اورپانی کی سکیموں پرکام کیا جائے گا جبکہ گیس کی سکیموں کے تحت ہرضلع میں ایل این جی پلانٹ لگایا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان پیکج کا آدھا فنڈ اورآدھا صوبائی حکومت ادا کرے گی۔کوشش ہوگی ہردوسرے ماہ کوئٹہ آکراس عمل کا جائزہ لیا جائے۔

Most Popular