ملک میں کہیں بارش اور کہیں گرمی کاسلسلہ جاری

ملک میں کہیں بارش اور کہیں گرمی کاسلسلہ جاری

ملک میں کہیں بارشوں نے موسم سہانا بنا دیا تو کہیں حبس اور گرمی سے شہری نڈھال ہیں۔ لاہور میں دن بھر حبس نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا تاہم شام کو چلنے والی تیز ہواؤں اورمختلف مقامات پر ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، پشاور اور گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے موسم دلکش ہوگیا، باران رحمت سے جہاں گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے وہیں سڑکیں زیرآب آگئیں اور کئی علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی۔

موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم لاہور،فیصل آباد، سرگودھا سمیت بالائی پنجاب، کوہاٹ، بنوں،ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد،مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،مردان ڈویژن،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Most Popular