وزیراعظم نے کچھی کینال کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعظم  نے کچھی کینال کا افتتاح کر دیا۔

بلوچستان کی ترقی کی جانب ایک اور قدم ،،، کچھی کینال آپریشنل کی جارہی ہے، منصوبہ پہلے مرحلے کی تکمیل سے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں زراعت کے لئے پانی ہو گا اور 72 ہزار ایکڑ اراضی زیر کاشت آئے گی، کچھی کینال منصوبہ 2002 میں شروع کیا گیا تھا، لیکن لاگت میں اضا فہ کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔ کچھی کینال منصوبے کا پہلا مرحلہ 80 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا، کل 363 کلومیٹر طویل مین کینال میں سے 351 کلو میٹر نہر پختہ ہے۔ یہ نہر صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں واقع تونسہ بیراج سے نکلتی اور صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ختم ہوتی ہے۔ مین کینال میں پانی کے خراج کی صلاحیت چھ ہزار کیوسک ہے۔ ضلع ڈیرہ بگٹی قدرتی گیس کی پیداوار میں پورے ملک میں سر فہرست ہے، کچھی کینال منصوبہ بلوچستان میں واٹر انفراسٹرکچر اور زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے کلیدی اہمیت رکھتا، منصوبے سے نصیر آباد، سنی شوران کچھی کے لوگوں کو بھی زراعت کے لئے پانی مل سکے۔ اس سے علاقے کے لوگوں کے لئے معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Most Popular