الیکشن کمیشن نے چئیرمین تحریک انصاف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

الیکشن کمیشن نے چئیرمین تحریک انصاف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا،،، چئیرمین تحریک انصاف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں، عمران خان کو پچیس ستمبر تک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی، کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اسلام آبادہائی کورٹ کےفل بنچ میں کیس زیرسماعت ہے، یہ فیصلہ کرناضروری ہےکہ کیا الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کی کارروائی کااختیارہےیانہیں، اس کےبعد فیصلہ ہوگاکہ کیاالیکشن کمیشن توہین عدالت کی کارروائی کرسکتاہے، قابل ضمانت وارنٹ سمن ہی ہوتا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توہین عدالت کیس میں آج طلب کر رکھا تھا، لیکن وہ اسکے باوجود پیش نہ ہوئے، جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

Most Popular