کسی سازش سے خوفزدہ نہیں ہیں ،، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مظفر آباد میں 147 میگاواٹ کے پترنڈ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کیا،، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ،، یہ منصوبہ پاکستان اور کوریا کی دوستی کا ثبوت ہے ،، جس سے آزاد کشمیر میں بجلی کی ضروریات پوری ہوں گی،، منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنا ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے ،، انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں ،، 2018ءمیں عوامی حمایت و تائید سے دوبارہ حکومت قائم کریں گے ،، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی وجہ سے پاکستان بجلی میں خود کفیل ہو چکا ہے،، اس وقت ہماری بجلی کی صلاحیت طلب سے زیادہ ہے، مختلف منصوبوں اور زیر تکمیل منصوبوں کی تکمیل کے بعد پاکستان 2030ءتک بجلی کی پیداوار میں خود کفیل رہے گا