آزاد کشمیر کوٹلی سیکٹرمیں بھارتی فوج کی گولہ باری سے پاک فوج کے چار جوان شہید, جوابی کارروائی میں تین بھارتی فوجی جہنم واصل
بھارت ایک بار پھر خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گیا ،، بار بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کو معمول بنالیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر جندروٹ اور کوٹلی سیکٹر میں اس وقت مارٹرگنوں سے گولہ باری کی جب پاک فوج کے جوان کمیونیکیشن لائن کی مرمت میں مصروف تھے, بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ بھارتی اشتعال انگیزی کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں تین بھارتی فوجی جہنم واصل اور متعدد زخمی ہوگئے, پاک فوج کی جوابی کارروائی نے دشمن کی گنوں کو خاموش کرادیا, وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں مادر وطن پر جان قربان کرنیوالے پاکستانی فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے