تحریک انصاف اسی سال اقتدار میں آئے گی، بڑے بڑوں کا احتساب کریں گے, چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
کرک میں خوشحال خان یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک میں تعلیم کو اہمیت نہیں دی گئی، برصغیر میں پاکستان میں تعلیم پر بہت کم خرچ کیاجاتا ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اسی سال اقتدار میں آئے گی اور ان کا سب سے بڑا چیلنج نوجوانوں کو تعلیم دینا ہے,
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کرکے ملک کا پیسا باہر بھجوایا لیکن وہ اقتدار میں آکر بڑے بڑوں کا احتساب کریں گے، مشکل وقت بہتری اور سکھانے کے لیے آتا ہے، کرکٹ ٹیم میں اچھا نہیں کھیلا اس لیے مجھے نکال دیا گیا لیکن میں نے نہیں کہا کہ مجھے کیوں نکالا, ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کوئی بڑا کام کرنے لگیں گے تو لوگ آپ کو کہیں گے کہ یہ ناممکن ہے اور ناممکن کا لفظ کئی بار سن چکا ہوں، کامیاب انسان یہ نہیں سوچتا کہ ہار گیا تو کیا ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ اب تک کے پی میں سو گراؤنڈز بنائے ہیں، ہر ضلع میں سپورٹس سینٹر بنائیں گے، کے پی سے نیا ٹیلنٹ سامنے لاکر پاکستان کو کرکٹ میں سپرپاور بنائیں گے