نیب نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائرکردی
قومی احتساب بیورونے سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپرفیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائرکردی ، نظرثانی درخواست میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے نقائص کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ فیصلے کے پیرا چھ ، تئیس ، ستائیس اوربتیس پرنظرثانی کی جائے ،پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں حدیبیہ کیس میں نظرثانی دائرکرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے تین روز کی سماعت کے بعد مختصرفیصلے میں نیب اپیل خارج کردی ، نیب درخواست میں زائدالمیعاد کی قدغن کوکالعدم قراردینے کی استدعا کرتےہوئے کہا گیا کہ عدالت کے تفصیلی فیصلے میں نقائص ہیں سپریم کورٹ کے حدیبیہ پیپرزمل فیصلے پرنظرثانی کی جائے اورلاہورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نیب کی اپیل کو منظورکی جائے ,جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حدیبیہ پیپرملزکھلنے سےمتعلق نیب کی درخواست پر15 دسمبر کو فیصلہ سنایا تھا جس میں نیب کی اپیل خارج کردی تھی