دہشتگرد مایوسی میں آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں, آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

دہشتگرد مایوسی میں آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں, آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز اور ایف سی بلوچستان ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں فرقہ وارانہ واقعات میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان پر اُن کی خصوصی توجہ ہے, دوسرے صوبوں کی طرح اس صوبہ میں بھی خوشحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج، رینجرز، پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت صوبائی انتظامیہ کی بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلیے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد مایوسی میں آسان اہداف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں

Most Popular