مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ سندھ اور بلوچستان میں داخل ہوگیا۔
پانچ روز قبل ملک میں داخل ہونے والے بادل پنجاب،کشمیر اور خیبر پختون خوا میں برسنے کے بعد جمعرات کو کمزور پڑگئے ہیں،تاہم ایک روز کے وقفے کے بعد نیا سلسلہ سندھ اور بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے،جس کے باعث زیریں سندھ کے مختلف علاقوں میں پیر تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بلوچستان کے علاقوں ژوب،سبی، نصیرآباد، قلات اور مکران ڈویژن میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے،ساحلی علاقوں سے داخل ہونے والے مون سون بادل اتوار کو پنجاب ،،خیبر پختون خوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں داخل ہوں گے،جو بدھ تک ان علاقوں میں برسیں گے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اندرون سندھ میں موسلادھار بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش اسلام کوٹ میں ستاون ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔