"را" سمیت دیگر ایجنسیاں افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہی ہیں: جنرل زبیر محمود حیات
نیول اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان سے وفاداری ہم سب کی پہلی ترجیح ہے، ہم پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بےگناہ کشمیریوں کےقتل عام پرتشویش ہے، "را" سمیت دیگر ایجنسیاں افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہی ہیں، را بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے، ہمیں ملک دشمن ایجنسیوں کے مزموم عزائم کو ناکام بنانا ہے،جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں گوادربندرگاہ انتہائی اہم ہے، سی پیک میں گوادربندرگاہ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، دشمن اپنی سازشوں کے ذریعے سی پیک کو ناکام بنانا چاہتے ہیں لیکن کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،ہم دشمن کی کوشش ناکام بنادینگےچئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد محض ایک مہم نہیں اس کا کامقصددہشت گردوں،سہولت کاروں کامکمل خاتمہ ہے، ملک کو دہشتگردی سے مکمل طور پر پاک کرینگے
جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ علاقائی مسائل کےحل میں پاکستان کو اہمیت حاصل ہے، ہم اپنے دوستوں اور اتحادیوں کیساتھ ملکر امن کیلئے کوشاں ہیں،افغانستان میں امن خطےکی سلامتی کیلئےضروری ہے، پاکستان میں امن واستحکام دنیا کےمفادمیں ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج قومی اتحاد اورطاقت کا مظہرہیں،، ملک سے وفاداری پہلی ترجیح ہونی چاہیے، یقین ہے تربیت پانے والے بحری فوج کے افسران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے