پاکستان نیول اکیڈمی میں سو افسران پاس آؤٹ کر گئے

پاکستان نیول اکیڈمی میں سو افسران پاس آؤٹ کر گئے

کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی مڈشپ مین اور شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، بحریہ افسران کی ایک سو ساتویں مڈشپ مین اور سولہویں شارٹ سروس کمیشن کی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات تھے، اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جنرل زبیر حیات نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیاپاس آؤٹ ہونے والے افسران نے ملی نغموں کی دھنوں پر شاندار پریڈ کر کے حاضرین کا لہو گرما دیا،جنرل زبیر محمود حیات نے تربیت کے دوران اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے افسران میں انعامات تقسیم کئے۔۔ آفیسر کیڈٹ ارتضیٰ حیدرنقوی نےسی جےسی ایس سی گولڈمیڈل حاصل کی، مڈشپ مین احمدفرازنےبہترین کارکردگی پراعزازی شمشیر حاصل کی،کموڈور عدنان احمد نے خطاب میں کہا کہ 4ملکوں کےنیول چیفس نےنیول اکیڈمی سےتربیت حاصل کی،، نیول اکیڈمی تربیت کابہترین معیاربرقراررکھےہوئےہے پاکستان نیول اکیڈمی کے سو پاس آؤٹ ہونے والے سو افسران میں بحرین، قطر اور سعودی عرب کے کیڈٹس بھی شامل ہیں،

Most Popular