کبھی دھوپ،کبھی بارش ،یہ ہیں لاہور میں موسم کا مزاج

کبھی دھوپ،کبھی بارش ،یہ ہیں لاہور میں موسم کا مزاج

تیز دھوپ تو کبھی کالی گھٹا، حبس تو کبھی ٹھنڈی ہوا اور برکھا رت،یہ ہیں آج کل لاہور میں موسم کے شاہانہ مزاج،موسم کے تیور ابھی اور بگڑیں گے کیونکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے
کالی گھٹائیں تو چھائیں گی موسم بھی سہانہ ہو گا مگر زیادہ بارشوں کے باعث سیلاب کا خدشہ بھی ہو سکتا ہے،، مگر ،چیف میڑولوجسٹ محمد ریاض نے اس خدشے کو رد کردیا ہے تاہم کہتے ہیں اگر مسلسل بارشیں ہوتی رہیں تو سیلاب کے حالات پیدا ہو سکتے ہیں ،مون سون سیزن میں بارشوں کا سلسلہ تو وقفے وقفے سے جاری رہے گا،جس کے ساتھ موسم بھی خوشگوار ہو گا اور حبس میں بھی کمی آئے گی

Most Popular