محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا
محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی،،، جس میں کہا گیا ہے کہ شہر قائد میں چار سے پانچ روز تک بادل کھل کر برسیں گے اور جل تھل ایک کریں گے۔ موسم کی خبر دینے والوں کے الرٹ نے گجر نالے کے اطراف میں مکین شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ عید کے بعد دو روز تک برسنے والی بارش کا پانی مشکل سے نکاس ہوا ہے اگر اب تیز بارش ہوئی تو گھر اور گلیاں ایک بار پھر تالاب بن جائیں گےشہریوں نے حکومت سے شکوہ کیا ہے کہ بارش کے بعد شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا،حکمرانوں کی لڑائی میں شہری مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔۔ کروڑوں کا فنڈ کہاں جاتا ہے اس کا جواب دینا چاہیے دوسری طرف ڈی جی میٹ کی پیشگوئی کے مطابق مون سون کا سلسلہ سندھ میں داخل ہوچکا ہے۔۔ اب دیکھنا ہوگا کہ شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت الرٹ کے باوجود کیا اقدامات کرتی ہے۔