حکومت نے وزیراعظم کے استعفے کے معاملہ پر اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی حکمت عملی اپنانے کافیصلہ کرلیا ہے
حکومت نے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو پارلیمنٹ میں تنہا کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف سینیٹ میں قرارداد کو روکنا بھی حکمت عملی کا حصہ ہے، وزیراعظم کے خلاف قرارداد کی مخالفت کیلئے اے این پی اور ایم کیو ایم کی حمایت حاصل کرنے کیلئے زور لگایا جائے گا،ایم کیوایم اور اے این پی کے سینیٹ میں چودہ ووٹ ہیں، ادھر اپوزیشن کےاجلاس میں وزیر اعظم کے استعفیٰ پر عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کےاختلاف نےحکومت کو سہارا دیا ہے، ایم کیوایم کے سربراہ فاروق ستار کی کل پریس کانفرنس کا اچانک ملتوی ہونا اس ہی حکمت عملی کا حصہ تھا۔