وزیراعظم،صدرمملکت سمیت سیاسی قیادت کی قومی ٹیم کومیچ جیتنےپرمبارکباد
وزیراعظم نوازشریف نے چیمپئنزٹرافی کاسیمی فائنل جیتنے پرکھلاڑیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے چیمپئنزٹرافی کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،انھوں نے کہا ہے کہ توقع ہے قومی ٹیم فائنل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کھیلے گی۔صدرممنون حسین نے بھی میچ جیتنے پرقومی ٹیم کومبارک باددی ہے،پاک فوج کے سپہ سالار نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو جیت پرمبارکباد دی اور فائنل میں کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان چیمپئنزٹرافی کا فائنل جیتے گا۔ انگلینڈ کیخلاف عمدہ کارکردگی پرعمران خان نے مسرت کا اظہار کیا،انھوں نے کہا کہ امید ہے قومی ٹیم اسی سپرٹ کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔۔