شدید گرمی کے ستائے روزہ داروں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی۔

شدید گرمی کے ستائے روزہ داروں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور سبی ڈویژن میں شدید گرم اور خشک رہے گا، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان ، ملتان ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

Most Popular