اسپتالوں میں مافیا کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لیےبعض خدمات کوآوٹ سورس کرنےکا فیصلہ کرلیا : میاں شہباز شریف

اسپتالوں میں مافیا کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لیےبعض خدمات کوآوٹ سورس کرنےکا فیصلہ کرلیا : میاں شہباز شریف

لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا،کہ ہمارے پاس بہترین ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف موجود ہے،تاہم نتائج کے حصول میں عزم کے ساتھ کام کی کمی آڑے آتی ہے،وقت آگیا ہے،کہ اقدامات پرحقیقی معنوں میں عمل درآمد کیا جائے،انہوں نےکہا،کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں، شعبہ صحت کی بہتری کے لیے مطلوبہ نتائج اس وقت حاصل ہوں گے جب مریض اس نظام سے حقیقی معنوں میں مستفید ہوں گے،،میاں شہبازشریف کا کہناتھا،کہ پنجاب حکومت نرسوں کوتربیت حاصل کرنے کے لیے ترکی بھجوائے گی، اس سلسلے میں ترکی کی وزارت صحت بھی تعاون فراہم کرے گی

Most Popular