ساہیوال کول پراجیکٹ اور سی پیک جیسے منصوبوں سے دوست خوش اور دشمن پریشان ہیں ; وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

 ساہیوال کول پراجیکٹ اور سی پیک جیسے منصوبوں سے دوست خوش اور دشمن پریشان ہیں ; وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ساہیوال کول پراجیکٹ کا دورہ کیا۔۔ چینی سفیر اور چینی قونصل جنرل بھی ان کے ہمراہ تھے۔۔ چینی انجینئرز نے وزیراعلیٰ کو منصوبے کے فنی پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک اور کول پراجیکٹ پاکستان کی ترقی کے منصوبے ہیں، ان منصوبوں سے ہمارے دوست خوش اور دشمن پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ ختم ہو گی اور روزگار بڑھے گا۔۔ چینی سفیر نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ویژن کی تعریف کی۔۔۔جس کے تحت انقلابی ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

Most Popular