سی ڈی اے کے مالی 2009-10 میں بڑے پیمانے پر خورد برد کا انکشاف، آڈٹ رپورٹ کے مطابق 5ارب 60 کروڑ روپےکی خرد برد کی گئی۔

سی ڈی اے کے مالی 2009-10 میں بڑے پیمانے پر خورد برد کا انکشاف، آڈٹ رپورٹ کے مطابق 5ارب 60 کروڑ روپےکی خرد برد کی گئی۔

اسلام آباد میں سی ڈی اے کے مالی معاملات پر آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کے لیے پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر شاہدہ اخترعلی کی زیرصدارت ہوا۔ میئراسلام آباد شیخ انصر نے بطور سربراہ سی ڈی اے اجلاس میں پہلی مرتبہ شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے کی آڈٹ رپورٹ دو ہزار نو اور دس کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ دو سیکٹرز کیلئے دگنی قیمت پر اراضی حاصل کی۔ کمیٹی کنوینئر شاہدہ اختر نے کہا کہ سنا ہے کہ متاثرین کو کم قیمت ملتی ہے لیکن یہاں دگنی قیمت ادا کی گئی۔ اس موقع پر کمیٹی نے معاملے کی تحقیقات اور مالی بے قاعدگیوں میں ملوث افراد پر ذمہ داری عائد کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں پلاٹوں کی کم قیمت کے معاملے پر بھی بحث ہوئی جس پر کمیٹی نے سی ڈی اے افسران پر برہمی کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے اراضی کی مارکیٹ ویلیو کی تفصیلات طلب کر لیں۔

Most Popular