صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ جمہوریت کےدعوے داروں نے کشمیریوں سے جینے کا حق چھین لیا

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ جمہوریت کےدعوے داروں نے کشمیریوں سے جینے کا حق چھین لیا

کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی شہادت کےبعد کشمیر کی تحریک نئے دور میں داخل ہوگئی، آزادی کی منزل کےحصول کیلیےجانیں قربان کرنےوالوں کو سلام پیش کرتےہیں،، کشمیری عوام کے حوصلے اور جوش و جذبےکی دنیا میں مثال نہیں ملتی،،، ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے دعوے داروں نے کشمیریوں سے جینے کا حق چھین لیا،مقبوضہ کشمیر میں عوام کے جان و مال ہر وقت خطرے میں گھرےہیں، کشمیر میں سو سے زائد افراد کو پیلٹ گنوں سے آنکھوں سے محروم کیا جا چکا، مظالم کے باوجود انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش ہیں، انسانی حقوق کی تنظیمو ں کو اجازت نہ دی گئی تومقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید سنگین ہوگی۔۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حمایت ہمارے خون میں شامل ہے، مقبوضہ کشمیر کے بند دروازے عالمی تنظیموں کیلیےکھولے جائیں ، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور آشتی اسلحے کا استعمال بند کیا جائے، بھارت کالے قانون واپس لے کر سیاسی قیدیوں کو رہا کرے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد آزاد کشمیر کی قیادت ذہین دانشمندلوگوں کے ہاتھ میں ہے، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر عوام کی خدمت کا سچا جذبہ رکھتے ہیں

Most Popular