مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پاکستانی عوام اور حکومت کیلئے باعث تشویش ہے : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا

مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پاکستانی عوام  اور حکومت کیلئے باعث تشویش ہے : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پاکستانی عوام اور حکومت کیلئے باعث تشویش ہے۔ قابض بھارتی افواج انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے، برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد 100دن میں 150کشمیری شہید کر دیے گئے ہیں جبکہ بھارتی ظلم و بربریت سے 15ہزار سے زائد کشمیری زخمی ہو چکے ہیں-ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی جارح افواج کی جانب سے ہزاروں نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا جا رہا ہے جس پر گہری تشویش ہے۔پاکستان کے عوام اور حکومت کو حریت رہنماؤں کی مسلسل نظر بندی پر بھی تشویش ہے-نفیس زکریا نے کہا کہ حریت رہنماؤں کی مسلسل بلا جواز نظر بندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے اقدامات کریں۔دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں حقائق جاننے کے لیے مشن بھیجا جائے اور وادی میں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لایا جائے۔

Most Popular