وزیراعلیٰ سندھ اب شادی ہال اورمارکیٹیں کھولنے اور بند کرنے کا تعین کر رہے جبکہ یہ کام کے ایم سی کا ہے : میئر کراچی وسیم اختر

وزیراعلیٰ سندھ اب شادی ہال اورمارکیٹیں کھولنے اور بند کرنے کا تعین کر رہے جبکہ یہ کام کے ایم سی کا ہے : میئر کراچی وسیم اختر

اشتعال انگیز تقاریراور دہشتگردوں کی سہولت کاری سے متعلق کیس میں میئر کراچی جیل سے انسداد دہستگردی کی عدالت میں پہنچے۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وسیم اختر نے کہا کہ وہ کوئی چور ڈاکو نہیں جو بھاگ جائیں گے۔ کراچی کے عوام کی خاطر اپنا پاسپورٹ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے دفتر میں جمع کرانے کو تیار ہوں۔ وسیم اختر نے کہا کہ کے ایم سی کے کام وزیراعلیٰ سندھ کررہے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں ضمانت پر رہا کیاجائے تاکہ عوام کی خدمت کر سکوں۔ وسیم اختر نے کہا کہ شہر کے مئیر کو کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کی اجازت نہ دینا کہاں کا انصاف ہے۔

Most Popular