کوئٹہ:ایف سی اہلکاروں کو شہید کرنیوالے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن،2مشتبہ افرادگرفتار

کوئٹہ:ایف سی اہلکاروں کو شہید کرنیوالے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن،2مشتبہ افرادگرفتار

کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران سبزل روڈ سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ایف سی کے ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروکارلائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سرپل میں سبزل روڈ پر دہشتگردوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے تین اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔
دوسری جانب ایف سی اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں پی ایس خروٹ آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی اور دوسری دفعات شامل ہیں۔

Most Popular