گوجرانوالہ میں انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے پیپرز کی غلط مارکنگ کیخلا ف طلبا سڑکوں پر آگئے

 گوجرانوالہ میں انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے پیپرز کی غلط مارکنگ کیخلا ف طلبا سڑکوں پر آگئے

بو رڈ آف انٹر میڈیٹ کے زیر اہتمام ہو نیوالے انٹر میڈیٹ پا رٹ ون کے نتا ئج کا اعلان ہو نے کے بعد ملک کے دیگر شہر وں کی طرح گوجرانوالہ میں بھی طلبہ کا احتجاج شروع ہو گیا ہے۔طلبہ کا کہنا ہے کہ ان کے پیپرز کی چیکنگ کے دوران انتہائی کم نمبر دئیے گئے ہیں جو کہ ان کے سا تھ سخت زیادتی ہے ۔ طلبہ نے گوجرانوالہ بورڈ آفس کے سامنے مظاہرہ کیا اور ٹریفک کو بلاک کر کے انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔طلبہ کے احتجاج کے باعث سیالکو ٹ روڈ پر ٹریفک بلاک ہوگئی اور گا ڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔طلبہ کا احتجاج ختم کرانے کیلئے انتظامیہ نے ان سے مذاکرات کئے،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کیا گیا۔

Most Popular