.کراچی میں ملیر سعود آباد سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی تین طالبات کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا

.کراچی میں ملیر سعود آباد سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی تین طالبات کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا

کراچی میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی طالبات کے ورثا کے احتجاج اور مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے تینوں لڑکیوں کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی۔ ذرائع کے مطابق سعود آباد پولیس نے طالبات کی بازیابی کے لیے رات بھر مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، پولیس نے موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے طالبات سے رابطے کے شبے میں پانچ مشتبہ لڑکوں کو بھی حراست میں لیا ہے۔
مبینہ طور پراغوا ہونے والی لڑکیوں میں بسمہ، اقراء اور رابعہ شامل ہیں۔ والدین کے مطابق تینوں لڑکیاں کل صبح سکول گئیں تاہم چھٹی کے بعد گھر واپس نہیں پہنچیں۔ دوسری جاب سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکیاں گزشتہ روز سکول ہی نہیں آئیں۔ واقعے کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ کو مغوی لڑکیوں کی فوری بازیابی کی ہدایات جاری کی تھیں۔

Most Popular