ملک بھر میں گرمی کا راج برقرار
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ سمیت پنجاب بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،، تاہم مالاکنڈ،ہزارہ،راولپنڈی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب کے علاقوں ملتان،بہاولپور ڈی آئی جی خان اور اندرون سندھ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے،، جبکہ بلوچستان میں بھی گرمی کی توقع ہےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،،سب سےزیادہ درجہ حرارت تربت اور مٹھی میں 43،لسبیلہ میں 42،سبی، شہید بینظیر آباد ،حیدر آباد چھور اور دادو میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔