جرائم کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس ایپ تیار

 جرائم کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس ایپ تیار


صوبائی دارالحکومت لاہور میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے لاہور پولیس نے انٹیلی جینس نظام کو مضبوط کرنا شروع کر دیا... جس کے لیے انٹیلی جنس سسٹم ایپ 111 کو تیار کر لیا گیا..انٹیلی جینس سسٹم ایپ کے ذریعے 35 ہزار اہلکار اپنے ارد گرد ہونے والی کسی بھی مشکوک سرگرمی کو اعلی افسران تک پہنچا سکیں گے ... ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ اس این ایپ سے شہر میں بڑا جرم ہونے سے روکا جا سکتا ہے

ایس ایس پی رانا ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کے ہر اہلکار کو اس ایپ کے ذریعے ہر ماہ میں اپنے اردگرد ہونے والے جرائم یا مشکوک سرگرمی کے بارے میں اطلاع دینا لازمی ہوگاپولیس اہلکاروں کو انٹیلی جینس ایپ کی افادیت سے بھی آگاہ  کیا جا رہا ہے .. لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ 35 ہزار پولیس اہلکار اس ایپ کے ذریعے شہر میں  امن و امان کی صورتحال کو کتنا بہتر بناتے ہیں

Most Popular