بزدل دہشت گردوں کا ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز پر پھر چھپ کر وار،

بزدل دہشت گردوں کا ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز پر پھر چھپ کر وار،

آئی ایس پی آر کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے خرلاچی میں میں دہشتگردوں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی،،، دھماکے میں سیکیورٹی افسر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے،،، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی اہلکار گزشتہ دنوں بازیاب ہونے والے غیر ملکیوں کے اغوا کاروں اور سہولت کاروں کو تلاش کر رہے تھے۔۔۔ شہید ہونے والوں میں کیپٹن حسنین سپاہی سعید باز، سپاہی قادر، سپاہی جمعہ گل شامل ہیں،، دھماکے میں نائیک انور، سپاہی ظاہر، اور لانس نائیک شیر افضل زخمی ہوئے،، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دھماکے کے بعد شہدا کی میتیں اور تین زخمیوں کو پارہ چنار ہسپتال متنقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ سرحدی علاقے میں افغان پولیس چیک پوسٹ کھیوڑہ سے سو میٹر کے فاصلے پر ہوا،،، دھماکوں کےبعد پاک افغان سرحدی علاقے کو سیل کردیا گیا۔

Most Popular