بھارت رواں برس ورکنگ باونڈری اور ایل او سی کی گیارہ سو سے زائد مرتبہ خلاف ورزی کر چکا:ترجمان دفتر خارجہ

 بھارت رواں برس ورکنگ باونڈری اور ایل او سی کی گیارہ سو سے زائد مرتبہ خلاف ورزی کر چکا:ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نکیال اور کوٹلی سیکٹرز پر گزشتہ روز بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کی گئی، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق قائمقام ڈی جی سارک و جنوبی ایشیا نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو آج سہہ پہر دفترخارجہ طلب کر لیا، اور بھارتی افواج کی جانب سے نکیال اور کوٹلی سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کی شدید مذمت کی، قائمقام ڈی جی سارک وجنوبی ایشیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات یقینی بنانے کے لئے دباؤ ڈالا،، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو بار بار تحمل کا مظاہرہ کرنے کی نصیحت کے باوجود لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، رواں برس اب تک بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی کی گیارہ سو سے زائد مرتبہ خلاف ورزیاں کی جا چکی، جس کے نتیجے میں سینتالیس نہتے پاکستانی شہری شہید اور ایک سو انسٹھ زخمی ہو چکے ہیں

Most Popular