این اے 120 ضمنی الیکشن کیلئے بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کے حوالے

این اے 120 ضمنی الیکشن کیلئے بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کے حوالے

این اے ایک بیس میں پولنگ سٹیشنز کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی فوج کی نگرانی پرنٹنگ پریس لاہور میں ہوئی، کام مکمل ہونے کے بعد بیلٹ پیپرز کو فوجی اہلکاروں کی نگرانی میں ہی الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا گیا، الیکشن کمیشن میں تمام بیلٹ پیپرز کو تھیلوں میں ڈال کر پولنگ عملے کو دینے کیلئے تیار کرلیا گیا ہے، تمام تھیلے فوج کی نگرانی میں پولنگ سٹاف کے حوالے کئے جائیں گے، بیلٹ پیپرز کے ساتھ ساتھ پولنگ سٹیشنز کیلئے تمام ضروری سامان بھی فوج کی نگرانی میں پہنچایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخاب کے دن فوجی اہلکار پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہونگے، حلقے میں دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کیا جائے گا، کسی بھی امیدوار کی جانب سے گاڑیوں میں ووٹرز کو پولنگ سٹیشن تک پہنچانے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

Most Popular