الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو بیس میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ نون کےسات اور تحریک انصاف کے ایک رکن سمیت چیف سیکریٹری پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے

الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو بیس میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ نون کےسات اور تحریک انصاف کے ایک رکن سمیت چیف سیکریٹری پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ہونےکے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں سمیت چیف سیکریٹری پنجاب کو بھی نوٹس جاری کردیئے ہیں،،الیکشن کمیشن نےوزیرمملکت داخلہ طلال چودھری،،سابق وفاقی وزیر پرویزرشید،،رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید،،شائستہ ملک جب کہ اراکین صوبائی اسمبلی رخسانہ کوکب،، سعدیہ سہیل اور سیف الملوک کھوکھر کو نوٹس جاری کیا،،تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کو طلبی کے نوٹس جاری کیےاور ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے بیس ستمبرکو پیش ہونے کی ہدایت کی،،رائے ونڈ ہاوس اور ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ کو وزیراعظم کیمپ آفس کا درجہ دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری پنجاب کو بھی بیس ستمبر کو طلب کرلیاہے

Most Popular