ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ملاقات

ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ملاقات

ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ آپ کی آمد میرے لئے مسرت اوراعزاز کا باعث ہے۔پاکستان کو سیاسی ،اقتصادی اور دفاعی طورپر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔پنجاب میں ترکی کے تعاون پر مبنی منصوبے پاک ترک دوستی کی زندہ علامت ہے۔آپ کی قیادت میں پنجاب کی تعمیروترقی کا سفر لائق تحسین ہے،ترکی پاکستان کے ساتھ غیر مشروط تعاون جاری رکھے گا۔ترک صدر نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔اُنہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترکی میں پرتپاک استقبال پر ترک حکومت اورآپ کا شکرگزارہوں پاکستان کے عوام کو ترکی کے ساتھ دوستی پر فخر ہے،حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون نے اس دوستی کو نئی جہتوں سے آشنا کیا ہے۔پنجاب میں ترکی کے تعاون سے بننے والے منصوبوں نے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے میں مدددی ہے۔ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ ،ٹرانسپورٹ اورسولر انرجی میں تعاون پر ترکی کے خاص طورپر شکرگزارہیں

Most Popular