پاکستان کو عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کل بھوشن جادیو کیس میں بھارت کا جمع کرایا گیا جواب موصول ہو گیا

پاکستان کو عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کل بھوشن جادیو کیس میں بھارت کا جمع کرایا گیا جواب موصول ہو گیا

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کل بھوشن جادیو کیس میں بھارت کا جواب پاکستان کو مل گیاہے،،اور پاکستانی وکلا اور ماہرین کی ٹیم اس کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے،، ترجمان کاکہناتھا،،کہ پاکستان اپنا جواب جلد جمع کرائے گا،،جس میں بھارتی کمانڈر جادیو کی پاکستان میں جاسوسی،،دہشت گردی اور تخریب کاری کی کارروائیوں کا اجاگر کیا جائےگا،،جن میں متعدد نہتے پاکستانیوں کی جانوں کا نقصان ہوا،،ذرائع کے مطابق پاکستان کو اپنا جواب تیرہ دسمبر تک جمع کرانا ہے،،یاد رہے،، ترجمان دفتر خارجہ نے گزشتہ دنوں واضح کیا تھا،،کہ بھارت پاکستان میں تخریب کاری، جاسوسی اور دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کمانڈر کل بھوشن جادیو کے کیس کو انسانی رنگ دینا چاہتا ہے جبکہ ان واقعات میں بے شمار پاکستانیوں کی زنگیوں کے چراغ گل ہوئے ہیں

Most Popular