ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل عام شہری بن گئے

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل عام شہری بن گئے

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عام شہری کے روپ میں ائیرپورٹ کے قریب ہوٹل پہنچے تو انہوں نے انتظامیہ سے کچن دیکھنے کی اجازت طلب کی،،،، بولے کہ وہ عام شہری ہیں کچن دیکھنا ان کا حق ہے،،، وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ان کے پیسوں سے انہیں کیا اورکیسے کھلایا جارہا ہے،،، انتظامیہ نے صاف انکار کرتے ہوئے ڈھٹائی سے کہا کہ عام آدمی کو کچن چیک کرانے کی اجازت نہیں،،، کھانا کھائیں اور جائیں،،، ہم کیا کھلاتے ہیں،،، کیسے بناتے ہیں اس کاعام شہری سے کوئی تعلق نہیں،،، انتظامیہ نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو عام شہری سمجھ کر بحث و تکرار بھی کی،،،
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین نے اپنا تعارف کرایا تو اتنظامیہ آؤ بھگت کرنے لگی،، ڈی جی فوڈ نے شہریوں کو ناقص اشیا کھلانے اور بدترین صفائی پر ہوٹل کو سیل کردیا،،، جبکہ لائسنس کی عدم موجودگی اور مزاحمت پر انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،،، نورالامین کا کہنا ہے کہ تمام ہوٹلوں، ریسٹورنٹس کے کچن پبلک پراپرٹی ہیں، عام آدمی کو کچن چیک کروانے سے انکار پر سخت کاروائی ہو گی۔۔۔

Most Popular