آرمی چیف نے مزید گیارہ دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے مزید گیارہ دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

ملک میں بدامنی اور دہشت پھیلانے والے مزید گیارہ دہشتگردوں کو سزا سنا دی گئی ۔۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مزید گیارہ دہشتگردوں کی سزائے موت میں توثیق کردی،، تمام ملزمان دہشتگردی سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث ہیں ، یہ تمام دہشتگرد فرقہ ورانہ کارروائیوں اور اغوا کی وارداتوں،آئی ایس آئی کے انسپکٹر کامران نذیر ، بلوچستان پولیس کےڈی آئی جی فیاض سنبل ،پاک فوج کےمیجرکامران،شہریوں اور ایف سی کےجوانوں کےقتل میں ملوث ہیں،، دہشتگرداسکولوں پرحملوں،مواصلاتی تنصیبات پرحملوں میں بھی ملوث ہیں،، سزا پانے والوں میں ضیا الحق، فضل ربی ، محمد شیر ، عمر زادہ ، لطیف الرحمان ، محمد عادل،، اسرار احمد، عبدالمجید، حضرت علی ، میاں سعد اعظم ، اور قیصر خان شامل ہیں ،ان تمام دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، جبکہ یہ تمام سنگین جرائم اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں  دہشتگردوں کوسزائیں ملٹری کورٹ کی جانب سے سنائی گئی ہیں ،

Most Popular