پاک افغان سرحد پر فورسز نے سیکیورٹی سخت کردی۔ دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن کرکے علاقے میں مزید اہلکار تعینات کردیئے گئے

پاک افغان سرحد پر فورسز نے سیکیورٹی سخت کردی۔ دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن کرکے علاقے میں مزید اہلکار تعینات کردیئے گئے

پاک افغان سرحد کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کیلئے پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کی نقل وحرکت پرنظررکھنے کیلئے آپریشن کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق سرحدی علاقوں کو مزید محفوظ بنانے کے لیے خیبر ایجنسی کی وادی راجگل میں فوج کے اضافی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔ وادی کے دروں اور پہاڑوں پر بھی دستے تعینات ہیں۔ واضع رہے کہ پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے باعث بھی پاک فوج نے علاقے میں سیکیورٹی بڑھائی ہے۔دوسری جانب پاک افغان سرحدی علاقوں میں فورسز کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ آپریشن میں فوج کو ایئرفورس کی بھرپورمدد حاصل ہے۔ خیبر ایجنسی میں تازہ کارروائی کے دوران ائیرفورس کے شاہین ایک بار پھر ملک دشمن دہشتگردوں پر جھپٹ پڑے۔تحصیل جمرود کے علاقے راج گل اور وادی تیراہ میں کی گئی فضائی کارراوئی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے متعدد دہشتگرد مارے گئے۔ بمباری سے دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ دہشت گردوں کے خلاف فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں ہے  اور اب صرف پاک افغان سرحدی علاقوں کو کلیئر کرانے کا کام جاری ہے،،

Most Popular