عمران خان اور آصف زرداری ایک ہی اسٹیج سے خطاب کریں گے۔اب استعفے مانگنے کا وقت ختم ہوگیا اب استعفے دینا پڑیں گے,ڈاکٹرطاہرالقادری
لاہور میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اب حکمرانوں کو ہر صورت گھر جانا ہوگا، آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرلیا ہے جس کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا، سب ایک ہی کینٹینر میں رہ کر احتجاج کریں گے، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری ایک ہی اسٹیج سے خطاب کریں گے۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ آئین توڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، اس وقت ایک ہی ایجنڈا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ہے، ہماری تحریک جمہوریت کی بحالی کی تحریک ہے، ہم حکمرانوں سے استعفے نہیں مانگ رہے انہیں خود استعفے دینا ہوں گے، احتجاج میں جو ہوگا وہ قوم دیکھ لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ایک فیصلہ کن احتجاج شروع ہونے جارہا ہے، ہمارا احتجاج 12 بجے شروع ہوگا