ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے شہباز شریف کی حکومت کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ، طاہرالقادری کے احتجاج میں پی ٹی آئی قیادت شرکت کرے گی،،ہمارا احتجاج سیاسی مقصد کیلئے نہیں ہے، کل کا احتجاج 2 سیشنز پر مشتمل ہوگا،یہ نہ سمجھا جائے کہ احتجاج کل ہی ختم ہوجائے گا،، بلکہ شہباز شریف حکومت کے خاتمے پر ختم ہوگا ,
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ سیاسی الائنس نہیں کررہے، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا اپنا اپنا سیاسی نظریہ ہے، دونوں جماعتوں کاسیاسی اتحاد ممکن نہیں,
فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف میں مجیب الرحمان کی روح بول رہی ہے ، چوہدری نثار کھل کر بتا رہے ہیں کہ کیا سازشیں ہو رہی ہیں،، انہوں نے کہا کہ قصور واقعے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،، گزشتہ سال بھی 5 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، ملزموں کی عدم گرفتاری پنجاب حکومت کی ناکامی ہے،، پنجاب میں نااہل لوگوں کو نوازاجاتاہے،، یہاں جعلی پولیس مقابلوں میں بے گناہوں کو مارنا رواج بن گیا ہے