پاکستان اور سری لنکا دہشتگردی کو شکست دینے والے ممالک ہیں, آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکا پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،جنرل قمر جاوید باجوہ نے سری لنکا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سری لنکا کا دورہ بھی کیا اور افسران سے ملاقاتیں کیں،سری لنکن قیادت نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کرکے امن قائم کردیا ہے،، پاکستان اور سری لنکا دہشتگردی کو شکست دینے والے ممالک ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بلا امتیازِ رنگ و نسل دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کیں،، پاکستان اب آپریشن ردالفساد کے ذریعے بچے کھچے دہشتگردوں کا صفایا کررہا ہے