مہنگائی نے بچوں کو کھلونوں سے دور کر دیا ہے۔
ملک میں بڑھتی مہنگائی نے جہاں ہر طبقے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے وہیں بچے بھی اس سے محفوظ نہ رہ سکے۔ لیکن بچے تو بچے ہیں جن کا کھلونوں کے بغیر گزارا نہیں۔ والدین ننھے شہزادوں کی خواہشوں کو پورا کرنے کے لیے لنڈا بازاروں کا رخ کر رہے ہیں جہاں جابجا ریڑھی بان سستے کھلونے بیچتے نظر آتے ہیں۔ رنگ برنگے ٹیڈی بیئر ہوں یا خوبصورت گڑیا کھلونے ہمیشہ سے بچوں کے من پسند رہے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ گھر کا چولہا جلانے کے لیے وہ سستے اور پائیدار کھلونے بیچنے پر مجبور ہیں۔ مہنگائی نے بچوں کو زیادہ قیمت والے کھلونوں سے دور کر دیا ہے۔ لیکن والدین بچوں کی خواہشات استعمال شدہ کھلونے خرید کر پورا کر رہے ہیں۔ پی ٹی سی :