ملک میں مون سون کا تیسرا راؤنڈ جاری

ملک میں مون سون کا تیسرا راؤنڈ جاری

مون سون کا تیسرا راؤنڈ بھرپور انداز سے جاری ہے،،، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،،، زیریں سندھ کے علاقوں میرپور خاص، حیدر آباد، کراچی میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،،،، محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے کراچی ، حیدرآباد اور میرپورخاص میں اکثر مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،،، جبکہ بلوچستان کے علاقوں ژوب،سبی، نصیرآباد، قلات، مکران ڈویژن میں اکثر مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اس دوران چند مقامات پرموسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ شدید بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی بتایا جارہا ہے۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں میانوالی میں چودہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،،، سندھ کے شہر ڈھالی میں بیس ملی میٹر، خیبرپختونخوا میں پشاور میں تئیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ،،، سبی 46 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔

Most Popular