منگلا اور تربیلا ڈیم میں قابل ذخیرہ پانی کی مجموعی مقدار اکانوے لاکھ ترانوے ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گئی۔

منگلا اور تربیلا ڈیم میں  قابل ذخیرہ پانی کی مجموعی مقدار اکانوے لاکھ  ترانوے ہزار ایکڑ فٹ  تک پہنچ گئی۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سو سات فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ چھپن ہزارسات سو کیوسک اور پانی کا اخراج ایک لاکھ چھیالیس ہزارکیوسک رکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ اڑتیس لاکھ چوراسی ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بارہ سوتیرہ فٹ رکارڈ کی گئی ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی آمد تینتالیس ہزار تین سو چوہتر کیوسک رکارڈ کی گئی ہے۔ منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ تریپن لاکھ نو ہزار ایکڑ فٹ پانی رکارڈ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر دونوں ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ اکانوے لاکھ ترانوے ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤاٹھاون ہزار چھ سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Most Popular