بھٹ شاہ میں قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر بے قابو ہوکر الٹ گیا جس سے آئل ٹینکر سے چالیس ہزار لیٹر پیٹرول بہہ گیا۔

بھٹ شاہ میں قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر بے قابو ہوکر الٹ گیا جس سے آئل ٹینکر سے چالیس ہزار لیٹر پیٹرول بہہ گیا۔

ڈرائیورز کی لاپرواہی اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر سڑکوں پر آنیوالے آئل ٹینکرز خطرہ بن گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے مناسب انتظامات نہ ہونے پر سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد بھی آئل ٹینکرز حادثات کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ بھٹ شاہ میں قومی شاہراہ پرخیبر کے مقام پر آئل ٹینکر بے قابو ہوکر سڑک سے کچے میں اترنے کے بعد الٹ گیا۔ حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیورزخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونیوالے آئل ٹینکر سے چالیس ہزار لیٹر تیل بہہ گیا۔ پولیس نے حادثے کی جگہ کو سیل کرکے عام افراد کو ٹینکر کے قریب جانے سے روک دیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالا آئل ٹینکر سکھر سے لاہور جا رہا تھا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Most Popular